اسلام آباد،قصور ( آن لائن،نمائندہ جنگ ) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کررہے ہیں سابق وزیراعظم نواز شریف جس گرینڈ الائنس کی بات کررہے ہیں وہ مختلف ہے‘ میں نے آئینی ترامیم کی کوئی بات نہیں کی‘ عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کررہی ہیں ۔گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے آئینی ترامیم کی کوئی بات نہیں کی ۔قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی طرف سے کیئے جانیوالے فیصلے وہ میرٹ پر ہیں ملک میں جو صورتحال پیدا ہو چکی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیئے جس سے اداروں میں تصادم پیدا ہو ۔چئیرمین سینٹ نے کہا کہ آمریت کے دور میں یوم جمہوریت کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں کبھی نہیں کی گئی مگر ہر جمہوری دور میں یوم جمہوریہ کی تقریب منائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 70واں یوم آزادی کا دن سترہ سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں منایا جائے گا ۔ ۔انھوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد ،سابق صدر بار چوہدری منیر احمد و برادران کی والدہ کی وفا ت ان کے آبائی گاؤں میاں والا میں چئیرمین سینٹ نے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں چوہدری نوید احمد،شوکت بسرا، چوہدری مقبول احمد ایڈووکیٹ ،میاں مختار احمد،مرزا نسیم الحسن ،محمد آصف اور پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور علاقہ کی شخصیات موجود تھیں۔