ملتان (سٹاف رپورٹر)میئر میونسپل کارپوریشن ملتان چوہدری نویدالحق ارائیں نےشعورترقیاتی تنظیم،آئی ایچ پی،سول سوسائٹی فورم کےاشتراک سےجشن آزادی پاکستان کے70ویں سالگرہ کے موقع پرکیک کاٹنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ وطن کی آبیاری ہم سب کی ذمہ داری ہے،پاکستان کےوقاروپرچم کی سربلندی ہمارا قومی فریضہ ہے،پاکستان کا70واں یوم جشن آزادی پوری قوم کیلئےخوشیوں کی نویدثابت ہوگا۔اس موقع پرشاہدمحمودانصار ی،ڈاکٹرہمایوں شہزاد،میاں نعیم ارشد،عابدہ حسین بخاری،خالدچٹھہ نےبھی خطاب کیا ۔