ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ میں موسم گرماکی تعطیلات کےآج14اگست سےشروع ہونےوالے7ویں ہفتےکیلئے 15اگست سےشروع ہونےوالےمعمولات کیلئےروسٹرجاری کردیا گیاہے جس کےمطابق ملتان بنچ کیلئے2ڈویژن اور4سنگل بنچ تشکیل دےدئیےگئے۔اس ضمن میں جاری روسٹرکےمطابق پہلاڈویژن بنچ جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس چوہدری مشتاق احمداوردوسراڈویژن بنچ جسٹس چوہدری محمداقبال اورجسٹس عبدالرحمٰن اورنگزیب پرمشتمل ہےنیز4 سنگل بنچ میں بھی فاضل ججز ہی شامل ہیں۔