کوئٹہ( اسٹا ف رپورٹر) ایف اے‘ایف ایس سی کے حالیہ اعلان کردہ نتائج میں کامیاب امیدواروں کی سہولت کے پیش نظرتربت یونیورسٹی مین کیمپس تربت اور گوادر کیمپس میں فال سمسٹر2017کیلئے بی ایس پروگرام اور ایل ایل بی میں داخلہ لینے کی تاریخ میں 20 اگست 2017تک توسیع کی گئی ہے۔ تربت یونیورسٹی کے مطابق مین کیمپس تربت میںبی بی ای ، بی ایس سی ایس، بی ایس کامرس ، بی ایڈ آنرز، بی ایس کیمسٹری،بی ایس بائیو کیمسٹری ،بی ایس انگلش، بی ایس بلوچی، بی ایس پولیٹیکل سائنس اوربی ایس اکنامکس کے علاوہ ایل ایل بی پروگرام میں، جب کہ گوادر کیمپس میں بی بی ای، بی ایس آئی ٹی ، بی ایس کامرس اور بی ایڈ آ نرز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان 45 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوار بی ایس پروگرام اور ایل ایل بی میں دا خلہ لینے کے اہل ہوں گے ۔ ایل،ایل، بی کی کلاسز کا باقاعدہ انعقادپاکستان بار کونسل کی جانب سے نشستوں کے تعین کے بعد ہوگا۔