• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے دفتر میں آج پرچم کشائی کی تقریب ہوگی،قومی ترانہ پڑھا جائے گااور مملکت خداداد کی آزادی کا کیک بھی کاٹا جائےگاتفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے زیر اہتمام جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی مرکزی تقریب آج کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ عمران گلزار ہونگے اس تقریب میں وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بوڈر محمد اسلم کرد سمیت کنٹونمنٹ کونسلرمحمد عامر سمیت دیگر کونسلرزاور ملازمین بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوگا جبکہ اس موقع پر مملکت خداداد کی آزادی کا کیک بھی کاٹا جائےگااور قومی ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔
تازہ ترین