• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نےبچے کی ہلاکت،کوئٹہ دھماکے پر تحاریک التواء،یوم آزادی پر قرارداد عزم و تشکرجمع کرا دیں

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کے ممبران پارلیمنٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نواز شریف کے سکواڈ کی گاڑی کے نیچے آ کر شہید ہونے والے بچے کی شہادت ، کوئٹہ میں دہشت گردوں کی کارروائی کے واقعات پر تحاریک التواء اور یوم آزادی پر قرارداد عزم و تشکرجمع کرا دی ہیں ۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سینیٹ میں اور صاحبزادہ طارق اللہ،صاحبزادہ محمد یعقوب ،شیر اکبر خان اور عائشہ سید نے قومی اسمبلی میں تحاریک التواء اور قراردادیں جمع کرائی ہیں، تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ بچے کی ہلاکت کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار نہ کرنے پر پوری قوم غم زدہ اور تشویش میں مبتلا ہے۔ انتہائی اہم معاملہ کو زیر بحث لانے کے لیے ایوان کی معمول کی کارروائی روک دی جائے۔کوئٹہ کے ایشو پر تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اقدام ملک و قوم دشمنوں کی طرف سے انتہائی ظالمانہ اقدام اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قومی سلامتی سے متعلق انتہائی اہم معاملہ کو زیر بحث لانے کے لیے ایوان کی معمول کی کارروائی روک دیجائے۔قرارداد عزم و تشکر میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان70ویں یوم آزادی کے اس پُرمسرت موقع پر تحریکِ آزادئ پاکستان کے دوران اپنی جان، مال، عزت و آبرو کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتاہے۔
تازہ ترین