راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ملی مسلم لیگ کی جانب سے راولپنڈی میں سیاسی طاقت کا پہلا مظاہرہ آج 14اگست کو ہوگا۔ صدر تا کمیٹی چوک تکمیل پاکستان کارواں نکالا جائیگا، جس کے بعد کمیٹی چوک پر جلسہ میں قائدین خطاب کرینگے۔ کارواں کی قیادت مرکزی رہنما حافظ عبدالرئوف اور ضلعی رہنما مولانا عبدالرحمان کرینگے۔ جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پاکستان عوامی مسلم لیگ، انجمن نوجوانان پاکستان، تحریک منہاج القرآن، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے رہنما خطاب کرینگے۔