راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)آج میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہوں گی، جشن آزادی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدر و میئرراولپنڈی سردار نسیم خان صبح 10 بجے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں پرچم کشائی کریں گے،11 بجے ترک کمپنی ’’الباراک،،کے دفتر لیاقت باغ میں جشن آزادی کا کیک کاٹا جائیگا جبکہ رات8 بجے میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا۔