کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈبل روڈ پر دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق پیر کو لانگو آباد کے رہائشی دو گروپوں میں ڈبل روڈپر تصاد م ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص عطا محمد ولد منظور احمد زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تصادم کو بڑھنے سے روک کر زخمی کو ہسپتال پہنچا جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کرنے والے دو افراد ظفر اللہ اور محمد آصف کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔