• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے کیڈٹ کالج لاڑکانہ كے طالبعلم کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سےکیڈٹ کالج لاڑکانہ كکے طالبعلم احمد مشوری نے اپنے والد اور چھوٹی بہنوں كکے ساتھ سی ایم ہاؤس میں ملاقات کی۔ احمد مشوری امریکا سے اپنے گلے کا آپریشن کروانے كے بعد واپس پاکستان پہنچ گیا ہے۔ طالبعلم احمد کی خواہش پر وزیراعلیٰ سندھ نے انکی باقی تعلیم کراچی میں مکمل کرانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر احمد مشوری نے وزیراعلیٰ سندھ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سپورٹ نہ ہوتی تو میرا آپریشن ممکن نہیں تھا۔ اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کےآپریشن كکیلئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دیں تھیں اور یہ ہمارا فرض بھی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزارت تعلیم کومشوری شریف لاڑکانہ میں گرلز اسکول کو فنکشنل کرنے کا حکم بھی دیا۔
تازہ ترین