ملتان(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر مدثر فار قلیط کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے ان کے تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں سیکشن افسر (سروسز-1)محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن مقرر کیا ہے ،علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کاشف جلیل کے قبل ازیں ہونے والے تبادلے اور بطور سیکشن افسر(سروسز-1)ایس اینڈ جی اے ڈی تقرری کے احکامات واپس لے لئے ہیں۔