• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئےنوازشریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہیگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 1990ء میں موٹر وے اور انفرااسٹرکچر کے جال کا جو خواب دیکھا تھا اس کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری جیسے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ وہ تمام وعدوں کی تکمیل ہے جو 2013ء میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پاکستان کی عوام سے کیے تھے  ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،میاں محمد نواز شریف کے وعدوں کو لے کر آگے چلیں گے اور وہی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

سرکاری ٹی وی میں سترویں یوم آزادی کی تقریب میں خطاب کرتےہوئے  ان کاکہنا تھا کہ قائد اعظم کا مقصد تھا کہ پاکستان ایک پرعزم جمہوری قوت بن کر ابھرے اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کے اندر آئین و قانون کی حکمرانی ہو اور عوام کی حکمرانی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب آج وعدہ کریں کہ ہم پاکستان کے آئین کو پڑھنا شروع کریں۔

تازہ ترین