اب سیلفی کے سلسلے میں لوگ ایک دوسرے کے جانی دشمن بھی بننے لگے ،گوجرانوالا میں سیلفی لینے پر جھگڑا ہوگیا، کرسیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
گوجرنوالا میں ایک تقریب میں سیلفی لینے پر لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ،بات تکرار سے آگے بڑھی، ایک دوسرے کو دھکے دیے گئے اور پھر کرسیاں چل گئیں ۔
ایک دوسرے پر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، تقریب میں شریک متعدد افراد ایک دوسرے کو کرسیوں سے مارتے نظر آئے۔