• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے منہ سے تو نوازشریف کیلئے پرائم منسٹر ہی نکلتا ہے، ایاز صادق

I Still Think Of Nawaz Sharif As Prime Minister Ayaz Sadiq

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نااہلی کے بعد بھی میاں نواز شریف کو وزیراعظم کہنے پر مصر ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران اسپیکر اسمبلی کے میاں نواز شریف کو پرائم منسٹر کہنے پر صحافی نے سابق کا لقمہ دیا تو ایاز صادق بولے کہ میرے منہ سے تو نواز شریف کے لیے پرائم منسٹر ہی نکلتا ہے، کیونکہ میرے دل میں ابھی بھی نواز شریف ہی پرائم منسٹر ہیں۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آج کی میٹنگ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے حوالے سے تھی ، جمہوریت کو ایسے مظبوط کرنا ہے تا کہ ووٹ کا تقدس پامال نہ ہو، پی ایم نے جو باتیں کیں وہ اپنا لائحہ عمل بتا رہے تھے ، وہ اپنا حق لینے کی بات کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کسی عدلیہ اور ادارے پر تنقید نہیں کی، اسلام آباد سے وہ بذریعہ ہوائی جہاز بھی آ سکتے تھے، عوام کے پُر زور فیصلے پر وہ بذریعہ جی ٹی روڈ آئے،ہم نے پاکستان کا ہر کونہ نواز شریف کو استقبال کرنا چاہتا ہے ۔

سردار ایاز صادق کا یہ بھی کہنا ہے کہ 62/63پر ابھی کسی جماعت سے رابطہ نہیں ہوا،کسی نے رابطہ کیا تو ضرور بات کروں گا ، جمعرات کو الیکشن ریفارمز کے بارے اہم بل پاس ہونے جا رہا ہے ۔

تازہ ترین