ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے نئے لاءافسران کی بھرتی کیلئےناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے رپورٹس اکٹھی کرنی شروع کردی گئی ہے جن ملتان سے جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بارسمیت دیگر نام بھی شامل ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے نئے لاء افسران کی بھرتی کےلئے صوبے کے مختلف علاقوں سے وکلاکے نام طلب کئے گئے ہیں جن کو حتمی شکل دینے کے لئے مختلف اداروں سے رپورٹس طلب کی گئیں ہیں اس ضمن میں متعلقہ اداروں کی جانب سے رپورٹس کو مرتب کرناشروع کردیاگیاہے،ان ناموں میں ملتان سے جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بارملتان صاحبزادہ محمدندیم فرید سمیت دیگر وکلاءکے نام بھی شامل ہیں ۔