لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور میں سابق وزیر اعظم رہ چکے ہیں لیکن ہمیں ای سی ایل میں ڈالا گیا جبکہ نواز شریف بھی سابق وزیراعظم ہیں لیکن ان کے ساتھ رویہ مختلف ہے ،یہ دہرا معیار کیوں ہے ؟۔
پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب بھی عدالتوں کی طرف سے بلایا گیا ہم بغیر کسی تاخیر ی حربے کے پیش ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیب میں ہمارے خلاف تو فوری کیسز بنائے اور نام ای سی ایل میں ڈالے جاتے ہیں لیکن نواز شریف کے معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا ہے۔