لاہور(جنرل رپورٹر) 70ویں یوم آزادی پرچلائی جانے والی آزادی ٹرین لاہور پہنچ گئی۔ آزادی ٹرین 15اگست کو صبح 9بجکر15منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوئی اور رات 10بجے لاہورپہنچ گئی۔آزادی ٹرین اگلے دو روز تک لاہو رریلوے اسٹیشن پر رکے گی ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی آج آزادی ٹرین کا معائنہ کریں گے۔ آزادی ٹرین پانچ گیلریز پر مشتمل ہے ۔ جدوجہد آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں ،آرمڈفورسزکی قربانیوں ، کشمیرمیں بھارتی جارحیت گیلریز میں دکھائی گئی ہیں ۔جبکہ آزادی ٹرین کے چھ فلوٹس پنجاب، خیبر پختونخواہ،سندھ، بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کی ثقافت کواجاگرکرتے ہیں۔آزادی ٹرین لاہور میں دو روز قیام کے بعد کل 17اگست کولاہور سے صبح9بجے ملتان کے لئے روانہ ہوگی ۔