• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :زیادتی کے شکار خاندان میں امدادی چیک تقسیم

Multan Distributed Cheques To The Affected Families

ملتان میں پنچایت زیادتی کیس کےمتاثرہ خاندان کووزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دس، دس لاکھ روپےکےامدادی چیک تقسیم کئے گئے۔

ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں پیش آنے والے پنچائیت زیادتی کیس کے 27 ملزمان جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔

پولیس کودوملزمان عمر وڈا اور اشفاق کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی ہے ، پولیس کی جانب سے چالان مکمل نہیں ہو سکا ہے۔متاثرین اب تک انصاف کے منتظر ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ کے موقع پر متاثرہ لڑکیوں کو امداد کا اعلان کیا تھا۔اس کی امدادی رقم کے چیک متاثرہ لڑکیوں کو فراہم کر دئیےگئے ہیں۔

تازہ ترین