مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پیر پگارا اور غوث علی شاہ کو تمام لیگی دھڑوں کو متحد کرنے پر راضی کرلیا، باہمی رابطوں کے لیے چار رُکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
ان کوششوں کے باوجود چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ اللہ ملک پر رحم کرے، عام انتخابات ہوتے نظر آ رہے۔
چوہدری شجاعت حسین لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے کے مشن پر کراچی پہنچے اور پہلا مرحلہ کامیابی سے طے بھی کرلیا۔
مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی اور سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ ملاقات کی اور نجانے کون سا جادو چلایا کہ دونوں ان کا ساتھ دینے پر راضی ہوگئے، تاہم چوہدری صاحب کو الیکشن ہونے کا یقین نہیں۔
مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیرصدرالدین شاہ راشدی شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت نے جو مشن شروع کیا ہے اس کی بنیاد اُن کے والد نے رکھی تھی۔
غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ لیگی دھڑوں کا اتحاد جمہوریت کے مفاد میں ہوگا۔