ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژنمیں آزادی سپیشل ٹرین کی آمد کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، آزادی ٹرین کا استقبال ڈی ایس ریلوے علی محمد آفریدی ، ڈویژنل کمرشل آفیسر نبیلہ اسلم اور دیگرافسران کریں گے، سٹیشنوں کوخوبصورتی سے سجادیا گیاہے اس سلسلے میں ڈی سی او نبیلہ اسلم نے ساہیوال ،خانیوال اور ملتان سٹیشنوں کے دورے بھی کئے اور انتظامی امورکا جائزہ لیا،واضح رہےکہ آزادی ٹرین 8فلوٹس اور 5گیلزیزپر مشتمل ہے جبکہ فلوٹس پر چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے، ایک گیلری میں لیاقت علی خان ،حسین شہید سہروردی،ذوالفقارعلی بھٹواور بے نظیربھٹوسمیت گیارہ وزیراعظم کی تصویریں آویزاں ہیں ۔