راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کا چین میں 15اکتوبر سے شروع ہونے والے کینٹن فیئر میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے ،چین کے بڑے تجارتی میلے میں شرکت کے لئے خواہشمند ممبران سے 31اگست تک اپنے پاسپورٹ اور کاغذات طلب کر لئے گئے ، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کی چائنہ سٹینڈ نگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی محمد طاہر عالم شاہ،ثمران پاشا،صدر ذولفقار کہوٹ ، سینئر نائب صدر ندیم شیخ،جنرل سیکرٹری افتخار الدین اور ممبران کمیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کا وفد چین کے مشہور تجارتی میلے کینٹن فیئر میں بھرپور شرکت کریگا ،تمام خواہشمند ممبران 31اگست تک اپنے سفری کاغذات چیمبر دفتر میں جمع کروا دیں ۔