• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بارز کا مشترکہ اجلاس ،توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونیکا فیصلہ بر قرار

ملتان(نمائندہ جنگ)ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے مشترکہ اجلاس میں 21اگست تک مکمل ہڑتال جاری رکھنے اورتوہین عدالت کیس میں پیش نہیں ہونے کے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیاگیاہے ، قبل ازیں ہڑتال کے فیصلے میں نرمی پر تنازع بھی پیداہوا۔ اس ضمن میں گزشتہ روزخانیوال اور مظفر گڑھ سمیت23 ویں دن بھی ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیاگیا تاہم بعض وکلاعدالتوں میں پیش ہوتے رہےہیں۔ ہائیکورٹ بار میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدرہائیکورٹ بارشیر زمان قریشی نے کہاہے کالے کوٹ کی وجہ سے ہماری عزت ہےاوریہ تحریک ہرصورت میں جاری رہے گی کالے کوٹ نے جتنی عزت دی ہے اس سے غداری نہیں کرسکتے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ جوطاقتیں وکلاکو دباناچاہتی ہیں وہ اس میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی چاہے انھیں گرفتارہی کیوں نہیں کرلیاجائے ۔انھوں نے کہا کہ وہ توہین عدالت کیس میں کسی صورت پیش نہیں ہوں گے اورملتان کے وکلاء کی لیگل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جوفیصلہ کرےگی نیزوکلاء کاز کے لئے وکلا کے تمام گروپس اکٹھے ہیں۔صدرڈسٹرکٹ بارایم یوسف زبیرنے کہاہے کہ بارسے یکجہتی کا اظہار کرنےوالی تمام بارایسوسی ایشنز کے شکرگزارہیں اورصرف اسی اتحاد کی بدولت کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اورممبران سے حاصل شدہ تجاویز کی روشنی میں ہی لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

ممبر پنجاب بارکونسل خواجہ قیصربٹ نے کہاکہ وکلاعزت دو اورعزت لوکی پالیسی پر عمل پیراہیں اورمصالحت سے بھی یہ معاملہ حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اسلام آبادسے بھی مایوس لوٹے ہیں تاہم اب کسی ایسی کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گے جس میں صدرہائیکورٹ باربہاولپور یا بنچ کاکوئی نمائندہ موجودہوگااورپنجاب بارکونسل کی قراردادچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوائی جائےگی جبکہ ہڑتال فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے بعدکی جائے ۔ممبرپنجاب بارکونسل چوہدری داؤداحمدوینس نے کہاکہ ناراض وکلاکومنایاجائے تاکہ ہمارے درمیان سازش کا بیج نہیں بویاجاسکے اوروکلا کاز کے لئے تمام وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں کیونکہ اس سے ہم کمزورثابت ہوں گے۔

تازہ ترین