لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کڈنی سینٹر ملتان میں مریضوں کا 100 فیصد مفت علاج ہو گا۔ یہ میرا وعدہ ہے اور اس پر من و عن عمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں خود ویگن پر آیا ہوں اور اگر میں خود پروٹوکول نہیں لیتا تو پھر کسی اور کو کیسے پروٹوکول دونگا۔ مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی کی شکایت کی میں انکوائری کروا رہا ہوں۔
مریضوں کا باہر سے دوائی لانا بالکل ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ اللہ نے چاہا تو اس نظام میں تبدیلی لائیں گے، ان خیالات کا اظہار شہبازشریف نے ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کڈنی سینیٹر میں موجود مریضوں سے پوچھا تو ان میں سے تین چار نے کہا کہ ہمیں دوائی باہر سے لانا پڑ رہی ہے جو کہ بالکل قابل قبول نہیں ہے اور ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 فیصد فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اور ادویات موجود ہیں۔
اس شکایت کی میں سی ایم آئی ٹی سے انکوائری کروا رہا ہوں جبکہ سٹور میں افسران بھجوا دیئے ہیں تاکہ وہ گذشتہ ڈیڑھ دو ماہ کا ریکارڈ چیک کریں کہ کتنی دوائیاں وصول کی ہیں اور کتنی دی گئی ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کچھ کو اگر فری دوائیاں ملتی ہیں اور کچھ کو نہیں ملتیں۔