بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کوپاکستان کی ایشیا کپ کرکٹ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے خط لکھے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر ایشیا کپ بھارت میں نہیں ہوسکتا، پاکستان کو نہ بلایا تو ٹورنامنٹ کہیں اور منتقل ہوجائے گا۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کو خط لکھا جائے گا ۔
بی سی سی آئی کے آفیشل نے ایک ویب سائٹ کوبتایا کہ پاک، بھارت معرکے کے بغیر ٹورنامنٹ ہونہیں سکتا اس لئے حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آفیشل نے کہا کہ حکومت نے پہلے انڈر 19 ایشیا کپ پر بھی جواب نہیں دیا تھا جس کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت سے ملائیشیا کو منتقل کردی گئی تھی۔