کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہاف بیکس عماد شکیل بٹ والدہ کی علالت کی وجہ سے قومی ہاکی کیمپ میں رپورٹ نہیں کرسکے ، ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ میں جمعرات کو کھلاڑیوں نے دو، دو گھنٹے کے دوسیشن میں پریکٹس کی، ہیڈ کوچ فرحت خان نے بتایا ہے کہ عماد شکیل بٹ کی والدہ کا جمعے کوآپریشن ہے ، امکان ہے کہ وہ آ ئندہ ہفتے کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔ ادھر لاہور کے جوہر ٹائون ہاکی اسٹیڈیم میں جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی جاری ہے۔