اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرکاری، اشتہارات میں اپنی تصویر شائع کرنے سے منع کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈی جی ناصر جمال نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی ہے وزیراعظم ہدایت پر عمل کرتے ہوئے میڈیامہم اشتہارات اور سپلیمنٹ میں وزیراعظم کی تصویر شائع نہ کریں۔