• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج سے مبینہ بدتمیزی،صدر ملتان بار کی حمایت کے اقدام کی مذمت کیلئے سپریم کورٹ کے85 ممبران کا صدر سپریم کورٹ بار کے نام خط

لاہور(خبرنگارخصوصی)سپریم کورٹ کےجسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ، جاوید بٹر سمیت سپریم کورٹ کے 85ممبران نے صدر سپریم کورٹ بار رشید اے رضوی کے نام خط لکھا ہے جس میں صدر سپریم کورٹ بار کی طرف سے جج کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کرنے والے ملتان کے وکیل شیر زمان کی حمایت کے اقدام کی مذمت کی ہے، خط میں ممبران نے کہا ہے کہ وہ صدر سپریم کورٹ بار رشید اے رضوی کے مئوقف کی حمایت نہیں کرتے،ان کا بیان ذاتی سوچ تو ہو سکتا ہے لیکن پوری سپریم کورٹ بار اس کی حمایت نہیں کرتی،جج کے رویے کو بنیاد بنا کر چند وکلاء کی طرف سے ججز کے ساتھ مبینہ ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، خط میں سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وکلاء اور لاہور ہائیکورٹ کے درمیان پیدا ہونیوالے اس تنازع کو افہام و تفہیم سے ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

تازہ ترین