ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن جنوبی کے مختلف اضلاع کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ملتان ڈویژن کے عہدے داروں کا اعلان کر دیا گیا، اس سلسلے میں وڑائچ ہاؤس میں تقریب ہوئی جس کی صدارت سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب و ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کی ،کرنل (ر) عابد محمد کھگہ، میاں بشارت علی، شاہد محمود خان، محمد سلیم بخاری، عامرانور قریشی، ابرار احمد خان، جاوید اقبال غوری، یاسر خان، چوہدری ہدایت اللہ گجر، چوہدری نعیم،شیخ عارف ، غزل غازی، مسرت اکرم و دیگر نے شرکت کی، خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن پارٹی کا ایسا ونگ ہے جس میں ہر کارکن شامل ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتا ہے، عمران خان کا جنوبی پنجاب کا دروہ متوقع ہے ان کافقید المثال استقبال کا لائحہ عمل کارکنوں کو دیں گے،اس تقریب میں میان بشارت علی کو صدر ملتان ڈویژن، مظہر حسین شاہ کو سینئر نائب صدر ملتان ڈویژن اور شعبہ خواتین کے لئے میڈم مسرت اکرم کو صدر ملتان ڈویژن نازد کیا گیا اور انہیں تقرری کے نوٹیفکیشن بھی دیئے گئے۔