• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم کے مشرقی شہر مالی میڈی میں سیکڑوں لوگوں نے مل کر دس ہزار انڈوں کا آملیٹ تیار کر کے سب کو حیران کردیا۔

انڈوں میں کیمیکل ملائے جانے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کے بعد یورپ کے مختلف ممالک میں انڈوں کی فروخت میں بہت کمی نظر آئی ہے، انڈوں کی اہمیت اور بے بنیاد خبروں کی تردید کے لیے آملیٹ بنانے والی مقامی کمپنی نے تقریب منعقد کی۔

دس ہزار انڈوں پر مشتمل آملیٹ بنانے کے لیے باورچی نے چار میٹر کا فرائنگ پین استعمال کیا۔

تقریب میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ موجود تھے اور انہوں نے بہت دلچسپی کے ساتھ آملیٹ بنانے میں حصہ لیا اور ڈش تیار ہونے کے شرکاء نے اسے خوب سیر ہوکر کھایا۔

شرکاء کی تسلی کے لیے آملیٹ کے لیے استعمال ہونے والے انڈوں کا فیپرونل ٹیسٹ کیا گیا اور اس کی رپورٹ فیسٹول میں آویزاں بھی کی گئی۔

 

 

تازہ ترین