لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم بننے کے بعد شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے دورے پر لاہور پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ۔ ان کی لاہور آمد کے موقع پر اولڈ ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔