ملتان( سٹاف رپورٹر) سی پی ملتان محمدسلیم کی ہدایت پر ایس پی کینٹ مہروز خان کی سربراہی میں پولیس، کوئیک رسپانس فورس،ریسکیو1122سمیت انٹیلی جنس اداروں نےدہشت گردوں سے نمٹنے کےلئے موک ایکسر سائز اورکسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے مقامی سکول میں آپریشن کی ریہرسل کی جس کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقے سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی او نے کہا کہ ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں۔انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا متعلقہ تھانے کو دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔