• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں بغیراجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنےپرپابندی عائد‘23اگست تک درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نےملتان میں بغیراجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنےپرپابندی عائدکردی،بتایاگیاہےکہ ڈپٹی کمشنرملتان کی اجازت کےبغیرکوئی بھی ادارہ کھالیں اورعطیات وغیرہ جمع کرنےکامجازنہیں ہوگابصورت دیگرقانون کےمطابق سخت کارروائی کی جائےگی۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق قربانی کی کھالیں جمع کرنےسےپہلے خیراتی ادارےاپنی درخواست رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، سابقہ اجازت نامہ اوربیان حلفی جمع کرائیں گےکہ ان کاتعلق کسی ممنوعہ تنظیم سےنہیں اورقربانی کی کھالوں سےجمع رقم ملک دشمن اوردہشتگردی کی کسی واردات میں استعمال نہیں ہوگی،کھالیں جمع کرنےکی درخواستیں جمعرات 23اگست تک ڈپٹی کمشنرآفس ملتان کی پبلک آرڈربرانچ میں جمع کراسکتےہیں،اس کےبعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائےگی۔ منظورشدہ درخواستوں کی لسٹ 25کوضلعی آفس میں لگادی جائیگی،مستردہونےپر27اگست تک نظرثانی کی درخواست دی جاسکےگی جس کافیصلہ اسی دن کردیاجائیگاتاہم مسترددرخواست کیخلاف اپیل کمشنرملتان کو29اگست تک کی جاسکےگی۔
تازہ ترین