لاہورہائیکورٹ بارکے صدر چودھری ذوالفقار نے کہا ہے کہ بینچ کے رویے کے خلاف کل پورے پنجاب میں ہڑتال ہوگی، کل وکلا سیاہ پٹیاں باندھیں گے اورسیاہ پرچم لہرائیں گے۔
چودھری ذوالفقارکا کہنا تھا کہ کل کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا،ہم نےبینچ سے درخواست کی تھی کہ افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرلیتے ہیں لیکن بینچ کو ہماری کوششیں پسند نہیں آئیں۔
انہو ں نے کہا کہ پنجاب بارکونسل ،سندھ ،بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ بارسےبات کررہے ہیں،اس وقت تک وکلا کے ساتھ ہیں جب تک مقاصد حاصل نہیں کرلیتے۔