• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی بالادستی کیلئے دیوار چین کا کردار ادا کریں گے: وزیراعظم

We Play Strong Roll To Implement Constitution Shahid Khaqan Abbasi

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ چند مایوس سیاستدان محاذ آرائی سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں،مسلم لیگ ن آئین کی بالادستی کے لیے دیوار چین کا کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے شرکت نہیں کی۔

اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی جس میں نوازشریف کی قیادت اور پالیسیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا جب کہ قرارداد میں کہا گیا کہ نوازشریف کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، جس کی پالیسیوں نے ملک کو معاشی تباہی سمیت بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی۔

شرکاء نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر عمل درآمد بھرپور توانائیوں سے جاری رکھا جائے گا، خوشحال مستقبل، امن اور عوام کی حکمرانی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے، سی پیک کے ذریعے پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت فراہم کی ہے، سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

شرکا ءکا یہ بھی کہنا ہے کہ چند مایوس سیاستدان جمہوری میدان میں پے در پے شکستوں سے مایوس ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چند مایوس سیاستدان محاذآرائی سے سیاسی مقاصدحاصل کرناچاہتے ہیں لیکن انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین