کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2017کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ روایتی حریف اور خطے کے ہاکی پاور ہائوس پاکستان اور بھارت کو ایک ہی پول میں رکھا گیا ہے۔ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش ، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا ۔ جس کے لیے ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پول اے میں پاکستان ، بھارت ، جاپان اور بنگلہ دیشکی ٹیمیں شامل ہیں ۔
جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور عمان شامل ہیں۔ پول اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 اکتوبر کو ہوگا۔ شیڈول کے مطابق 11 اکتوبر کوپہلا میچ میزبان بھارتاور جاپان ، دوسرا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا ، 12اکتوبر کو پہلا میچ ملائیشیا اور چین ، دوسرا میچ کوریا اور عمان ، 13اکتوبر کو پہلا میچ جاپان اور پاکستان ، دوسرا میچ بھارت اور بنگلہ دیش ، 14اکتوبر کو پہلا میچ چیناور عمان ، دوسرا میچ کوریا اور ملائیشیا ، 15اکتوبر کو پہلا میچ جاپان اور بنگلہ دیش ، دوسرا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ،16اکتوبر کو پہلا میچ ملائیشیا اور عمان ، دوسرا میچ چین اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 18 سے 21 اکتوبر تک سپر فور سمیت مختلف پوزیشنز کے میچز کے بعد 22 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائیگا۔