• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لینڈ کمیٹی کے خلاف شکایات ملنے پرسندھ گورنمنٹ لینڈز آرڈیننس کے تحت تشکیل دی گئی لینڈ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیاہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے لینڈ کمیٹی کے خلاف شکایات ملنے پر اس کی ڈی نوٹیفیکیشن کی منظوری دی اور چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے ضروری نوٹیفیکیشن جاری کریں۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے لینڈ کمیٹی نومبر 2001 میں قائم کی تھی یہ کمیٹی سندھ حکومت لینڈز (الاٹمنٹ کی منسوخی اور کنورژن اور ایکسچینج )آڑڈیننس 2001 کے تحت قائم کی گئی تھی۔

تازہ ترین