• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں سکولوں کی والز،آئی ٹی لیب،اضافی کلاس رومز سمیت سولہ سکیموں کی منظوری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی(ڈی ڈی سی)نے مری کیلئے سکولوں کی بائونڈری والز،آئی ٹی لیب،اضافی کلاس رومز سمیت سولہ سکیموں کی منظوری دیدی۔جن پر لاگت کا تخمینہ94اعشاریہ 025ملین روپے ہے۔اس حوالے سے ڈی ڈی سی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت ہوا۔جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی قاضی ظہور الحق،سلیم رضا،صائمہ غفور اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 24سکولوں میں آئی ٹی لیب کیلئے48ملین روپے کی منظوری دی گئی۔جس کے تحت فی سکول دو ملین روپے دئیے جائیں گے۔پانچ سکولوں میں بائونڈری والز کیلئے9اعشاریہ216ملین روپے خرچ ہوں گے۔جبکہ دس سکولوں میں اضافی کلاس رومز بنیں گے۔جن پر لاگت کا تخمینہ 36اعشاریہ809ملین روپے ہے۔
تازہ ترین