لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سینیٹر روبینہ عرفان کو خواتین ونگ بلوچستان کی صدر مقرر کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے سینیٹر روبینہ عرفان کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جہاں بلوچستان باالخصوص پارٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی وہاں پاکستان مسلم لیگ کو صوبہ میں فعال اور مضبوط بنانے کیلئے بھی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔