• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب میں جمع کرا دیا گیا

Ishaq Dars Companies Record Were Submitted In Nab

ایس ای سی پی نے اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور میں جمع کرا دیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی 7 نجی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے سپردکیا گیا، جس میں فارم 21،فارم 29، سرٹیفکیٹس آف ان کارپوریشن، میمورنڈم آف ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عدنان نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو ریکارڈ جمع کرایا،سی این جی پاکستان، اسپینسر ڈسٹری بیوشن، ہجویری ہولڈنگ کا ریکارڈ جمع کرایا گیا۔

گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سیکورٹیز،ا سپینسرفارمیسی،ہجویری مضاربہ کمپنی کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا۔

تازہ ترین