وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجدہ پہنچ گئے،ڈپٹی گورنر مکہ نے ایئرپورٹ پر شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورےکے دوران سعودی ولی عہد اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے۔
وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی قیادت سے ملاقات کے بعد واپسی پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد ٹرمپ کی افغان پالیسی پر باضابطہ ردعمل دیا جائے گا۔