• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نواز شریف کو بچانے کیلئے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کرنا چاہتی ہے،سید خورشید شاہ

اسلام آباد (ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت نواز شریف کو بچانے کیلئے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کرنا چاہتی ہے تاہم پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لئے ایسا ہر گز نہیں کرنے دیگی‘نوازشریف منافق نہیں ‘ان کی نیتوں میں فرق ہے‘حکومت عدالتی فیصلوں کا حترام کرے ٗ وقت آنے پر آئینی ترامیم ہو جائیں گی ٗ ہماری وزارت خارجہ امریکی پالیسی کے معاملے کو ہینڈل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے‘جہادی اورطالبان امریکا نے پیداکئے ‘وزارت خارجہ کی’’ اب کے مار کے دکھا‘‘ والی پالیسی ہے۔ بدھ کو اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ہم تو ضیاء الحق کی آئین میں ڈالی گئی آرٹیکل 62،63 کی شقوں کا خاتمہ اور ذوالفقار علی بھٹو کا آئین بحال کرانا چاہتے تھے لیکن اب 62 ٗ63 میں ترمیم کے پیچھے کسی کو بچانا مقصود ہے‘ اس وقت ہم آئین میں ایسی کسی ترمیم کے حامی نہیں جس سے یہ تاثر قائم ہو کہ کسی کو بچایا جارہا ہے۔

تازہ ترین