• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا: فیکٹری کی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

Gujranwala Factory Fire Extinguished After 7 Hors

گوجرانوالا کی پلاسٹک فیکٹری میں بھڑکنے والے خوفناک آگ پر 7گھنٹےکی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 16گاڑیوں اور 60سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

فیکٹری میں آگ صبح 8بجے شارٹ سرکٹ سے لگی، ہر طرف دھواں پھیل گیا، کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

گوجرانوالہ کی پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں صبح8بجے لگنے والی آگ پر 7گھنٹوں بعد قاب پالیا گیا، آگ کی شدت سے عمارت میں جگہ جگہ کریک پڑ گئے۔

کئی حصے ٹوٹ کر گرگئے، کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

صبح 8 بجے گوجرانوالہ میں عزیز کراس فلائی اوور کے قریب پلاسٹک کا فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سولہ فائر ٹینڈرز اور 60 سے زائد ریسکیو اہل کاروں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، جنہیں عمارت میں دھواں بھر جانے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تیسرے درجے کی آگ کی شدت سے عمارت میں جگہ جگہ کریک پڑ گئے اور اس کے مختلف حصے گر گئے،متاثرہ فیکٹری سے ملحقہ عمارتیں خالی کروا لی گئیں،بجلی کی ہائی ٹینشن تاریں اور سوئی گیس کنکشن کاٹ دئیے گئے ، ریسکیو عملے کی مسلسل جدوجہد کے بعد7 گھنٹے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن فیکٹری میں موجود پلاسٹک فرنیچر اور واشنگ مشینوں سمیت کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ جانے کے لیے تحقیقات کی جائے گی۔

تازہ ترین