ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں تعینات 6 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے، اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز رانا عارف کو مظفر گڑھ، شکیل احمد کو چنیاں، سعید احمد شیخ اور فرزانہ بشیر کو سرگودھا،محمد یاسر ندیم رزاق ساہیوال اور محمد مظہر فرید علی کو وہاڑی تعینات کرنے کا حکم دیا ہے،اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز منصف علی خان کو تونسہ شریف سے ملتان ،جج خالد وزیر نارووال سے ملتان ، مسرور انور خان کو فورٹ عباس سے ملتان ، محمد جہانگیر اشرف کو رحیم یار خان سے ملتان اور محمد زبیر کو ساہیوال سے ملتان تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو 30 اگست تک اپنے چارج سنبھالنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔