ملتان میں وکلاء کی ہڑتال 32 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے ۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت التواء کا شکار ہے ۔
ملتان میں 24 جولائی سے وکلاء کی ہڑتال اعلیٰ و ماتحت عدالتوں میں جاری ہے ۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث 80 ہزار سے زائد کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی ۔
وکلاء کی ہڑتال صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی اور سینئر جج قاسم خان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سے شروع ہوئی ۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے آر پی او ملتان کو حکم دیا ہے کہ 8 ستمبر تک صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی کو گرفتار کر کے لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے سامنے پیش کریں،تاہم پولیس اب تک صدر ہائی کورٹ بار کو گرفتار نہیں کر سکی ۔