اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پولیو کے خاتمے پر نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ حکومت پولیو کو ملک سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پولیو کے ایک کیس کو بھی سنجیدگی سے لیا جا ئے اور پورے ملک سے بیماری کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر کوشش کو یقینی بنا یا جا ئے۔حکومت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔