ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب مہر مشتاق احمد سیال آج ملتان پہنچیںگے جہاں وہ مختلف سکولوں کے دورے کے علاوہ افسران تعلیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،بتایا گیا ہے کہ 2010 میں گورنمنٹ گرلز مون لائٹ ہائر سیکنڈری سکول ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون ‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹاٹے پور ‘ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چاہ بوہڑ والہ سمیت 15گرلز سکولز میں حکومت پنجاب کی طرف سے طالبات کی تربیت کے لئے سلائی اور کڑھائی کی مشینیں فراہم کی گئی تھیں جبکہ مختلف بوائز سکولز میں طلبا کی فنی تربیت کے لئے بجلی کا سامان بھی دیا گیا تھا جو تاحال استعمال نہیں ہوا ہے، ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری مہر مشتاق احمد سیال مذکورہ سامان کو استعمال میں لاکر طلبا وطالبات کی تربیت کرنے کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیں گے ۔