• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹ بال: قومی ہیروز میں کیش ایوارڈ کی تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ گروپ اور لیژر لیگس کے سی ای او شاہ زیب ٹرنک والا نے لیژر لیگس فٹ بال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز میں کیش ایوارڈ تقسیم کئے، طارق لطفی کو ایک لاکھ، ریفری عدنان خان کو 75ہزار اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو 50,50ہزار روپے دیئے گئے، پاکستان کے قومی ہیروز کو دنیا کے 32ممالک میں براہ راست ایکشن میں دیکھا گیا۔ ورلڈ گروپ کے زیراہتمام رونالڈینہوو اینڈ فرینڈز کے ہمراہ کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ میں لیژر لیگس کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے انٹر نیشنل فٹبالرز جعفر خان، یاسر آفریدی، صدام حسین، محمد احمد، محمد کامران، فاروق شاہ، حاجرہ خان، محمد یاسین، عبدالعزیز، سعد ﷲ اور محمد ریاض کو 50,50ہزار روپے، سینئر نیشنل ریفری عدنان خان کو 75ہزار اور نیشنل کوچ طارق لطفی کو ایک لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ صدر، ورلڈ گروپ شاہ زیب ٹرنک والانے بحیثیت مہمان خصوصی شاہراہ فیصل پر واقع ورلڈ گروپ کے دفتر کے سبزہ زار پر ہونے والی ایک پُروقار تقریب میں پیش کیا۔
تازہ ترین