• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیوں کی مدت 4سال کی جائے ‘ خورشید شاہ ‘فی الحال نہیں ہوسکتا‘مصدق ملک

اسلام آباد (ایجنسیاں ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیداحمد شاہ نے ایک بارپھر اسمبلیوں کی مدت 4سال کرنے کا مطالبہ کردیاجبکہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماءمصدق ملک کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسانہیں  ہوسکتا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے اسمبلیوں کی مدت چارسال کرنے کی تجویزدہراتے ہوئے کہاہے کہ ہم میں لمبے عرصے کی حکومت کے لئے برداشت نہیں،2014ءمیں میرے اس مطالبے پر نوازشریف اور اسحاق ڈار نے بھی اتفاق کیا تھا‘جو 2014 میں ہوا تھا وہ دوبارہ بھی ہوسکتا ہے اس لئے بہتر ہوگا کہ حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔
تازہ ترین