ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن بلال بٹ نے عارضی منڈی مویشیوں کی حالت زار اور سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور تمام سٹیک ہولڈرزکا کل اجلاس طلب کرلیا ہے اس ضمن میں میئر ملتان نوید الحق آرائیں ، ڈپٹی کمشنر ملتان، سٹی پولیس آفیسر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت دیگر افسران کو مدعو کیا گیا ہے ۔