تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی انتخابی حلقے این اے 150 ملتان کا موٹر سائیکل پر دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنی اس مہم کا آغاز انصار کالونی سے کیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گلیوں میں عوام سے اپنی مہم کا آغاز کیا ، عام لوگوں سے ملاقات کی ۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے اس موقع پر لوگوں سے ان کے مسائل جانے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
شا محمود قریشی اس دوران پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید اختر کے گھر بھی گئے ۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے شروع کی جانے والی اس مہم کوقبل از وقت انتخابی مہم کہا جا سکتا ہے۔